پاکستان نے پندرہ سو کلومیٹر تک مار کرنے والےشاہین ٹوبیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ شاہین ٹوبیلسٹک میزائل نےکامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ٹو بیلسٹک میزائل درمیانے فاصلے تک مارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورپندرہ سوکلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتاہے۔ ملک کے دفاع کومزید ناقابلِ تسخیربنانے والا شاہین ٹوبیلسٹک میزائل روایتی اورغیرروایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ -
No comments:
Post a Comment